20 نومبر 2025 - 17:57
آمریکا میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی کوشش ناکام، مسلمان شہری نے ٹرمپ حامی کو روک دیا

ڈیئربورن (مشیگن) میں ایک ٹرمپ حامی کی جانب سے قرآن کریم کی توہین کی کوشش پر شہریوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور ایک رہائشی نے بروقت مداخلت کرکے اس اقدام کو ناکام بنا دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکا کی ریاست مشیگن کے شہر ڈیئربورن میں جیک لانگ نامی ایک شخص—جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی بتایا جاتا ہے—قرآن کریم کی بےحرمتی کی کوشش کر رہا تھا کہ وہاں موجود مسلمان شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس کو روک دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جیک لانگ نے جیسے ہی قرآن مجید کی اہانت کی کوشش کی، علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جس کے بعد ایک مسلمان رہائشی نے آگے بڑھ کر اس حرکت کو ناکام بنا دیا۔

صورتِ حال کشیدہ ہونے پر پولیس نے فوری مداخلت کی، مشیگن ایونیو پر سیکورٹی لائن لگا کر حالات کو قابو میں کیا۔ ڈیئربورن امریکا کے اُن شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں مسلمان آبادی بڑی تعداد میں آباد ہے اور ماضی میں بھی اسلام مخالف عناصر کی جانب سے ایسے واقعات کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوئیڈن اور ڈنمارک سمیت چند مغربی ممالک میں بھی ’’آزادی اظہار‘‘ کے نام پر قرآن کریم کی توہین کی اجازت دی گئی جس پر مقامی مسلمان آبادی نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کئی بار ایسے واقعات کو روکنے میں کردار ادا کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha